یقین ہوگیا سامنے آنے والی تصاویر شہباز گل کی نہیں:علی زیدی کا دعویٰ

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ جو  ویڈیو ریلیز کی گئی ہے مجھے تو اس میں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ شہباز گل ہیں بھی یا نہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی ہیں وہ بے وقوف لوگ ہیں، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ کسی اور کی تصویر ہے،اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : شہبازگل پر تشدد کے الزامات کی پولیس انکوائری مکمل

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار  نے ایک بار  پھر اصرار کیا کہ شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی ویڈیو چلوائی تھی جس میں انہیں پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے اور ٹھیک ٹھاک چلتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں