شہبازگل پر تشدد کے الزامات کی پولیس انکوائری مکمل

 یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق فواد چودھری ، راجہ خرم، علی نواز  اعوان اور  عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کیےگئے۔

 کمیٹی نے ڈاکٹروں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر رپورٹ مرتب کرلی ہے جو کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائےگی۔

دوسری جانب  شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے  قائم نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈاکٹر عاطف انعام کلینیکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں جن کی جگہ پمز اسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں