سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) – سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے۔

دو افراد نیب جبکہ 8 کے نام سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ شہزاد اکبر اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔ پاکستان واپسی پر کسی مقدمے میں مطلوب ہونے کی صورت میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کی پاکستان واپسی پرپنجاب میں اہم اوربڑا عہدہ ملنے کا امکان؟

اپنا تبصرہ بھیجیں