بھارت نے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیاگیا
لاہور واصب غوری سے ) بھارتنے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا گیا۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج رات پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش
رپورٹ کے مطابق دریا راوی میں جسر کے مقام پر آج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزار سے ایک لاکھ کیوسک ہو گا۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریا راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
دریائے راوی میں سیلابی صورتحال سے نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور جھنگ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments