اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

کراچی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش

اسلام آباد (علی رضا ) – کراچی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں رات گئے بادل کھل کر برسے تو گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں 49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا حالیہ سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گی میاں سومرو ڈی نوٹیفائی ہوگئے

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گی میاں سومرو ڈی نوٹیفائی ہوگئےادھر سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، پسرور اور ڈسکہ میں بھی رات گئے برسنے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ابھی بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی رات سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے، محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید موسلادھار بارش ہوگی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث پشاور، لاہور، فیصل آباد سمیت متعدد جگہوں پر نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com