روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر کو لگایا جو بڑی غلطی تھی، عمران خان

لاہور ( ویب ڈسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرل نے سکندر سلطان کی گارنٹی دی تھی کہ یہ نیوٹرل رہے گا، سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنا بڑی غلطی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ سازش میں ملوث ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈ سامنے کیوں نہیں آ رہے، دونوں جماعتوں نے سیٹھ پالے ہوئے ہیں، جن سے یہ پیسے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی قانون میں نہیں لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پر احمقانہ الزامات لگائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا سندھ کا ممبر دو جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے اور وہ  باقاعدہ سندھ حکومت کا ملازم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے، ڈی چوک کوئی بھی نہیں جائےگا، پارٹی کے کچھ رہنما اور وکلا الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے،الیکشن کمشنر کی تقرری پر لوگوں نے شور مچایا کہ یہ ن لیگ کے گھر کا بندہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف پر کوئی بھی ملک اعتماد نہیں کررہا،اگر پاکستان کو دلدل سے نکالناہے تو فوری انتخابات کرائے جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com