اگر ووٹ چوری کی کوشش کی گئی تو پھر سری لنکا کا انقلاب بھول جاؤ گے،حماد اظہر

لاہور- حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اگر ووٹ چوری کی کوشش کی گئی تو پھر سری لنکا کا انقلاب بھول جاؤ گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ووٹ کے تقدس پتہ ہے اور اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، ہماری ایک سیٹ پر گھٹیا ایم پی اے کے علاوہ اور کوئی نہیں بکا۔
پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ ایسی حرکتیں جاری رہی اور ووٹ چوری کی کوشش کی گئی تو پھر سری لنکا کے انقلاب کو بھول جاؤ گے۔ میرے دوستو تھوڑا انتظار کرو آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری کی جرات نہیں کر سکے گا، آج ملک بھر میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ

پی ٹی آئی کیلئے نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، آج ہم کامیاب ہوگئے تو مراسلہ تو دور کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں