روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائیگی، وزیراعلی حمزہ شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل ادا کرے گی، اگست میں آنے والے بجلی کے بلوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یہ بات اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عوام کے لیے مفت بجلی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور رہے گی، مفت بجلی کی فراہمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی، اب ریاست بچانے کا سوال ہے، مفت بجلی کی فراہمی سے عام آدمی کوحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، مفت بجلی کی فراہمی مسلم لیگ ن کی حکومت کا غریب پرور اقدام ہے، حکومت کا یہ اقدام عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائے گا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت پنجاب ادا کرے گی، اگست مین آنے والے بجلی کے بلوں کی ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی، صوبے کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائے گی۔

حمزہ شہباز نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کا آغاز رواں ماہ سے کیا گیا ہے، معیشت سنبھالنے کے ساتھ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کاوش جاری ہیں، نعرے نہیں لگاتے بلکہ وعدے نبھاتے اوران پر عمل کر کے دکھاتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com