روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

عمران خان کی مردان میں شہید کارکن کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

مردان (واصب ابراہیم غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مردان میں شہید کارکن کے گھر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن سید احمد جان کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں اپنی اور تحریک انصاف کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے جب کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور صوبائی وزراء نے بھی شہید کارکن سید احمد جان کے گھر جاکر ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید کارکنوں کے اہلخانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا ، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے ہمارے دو کارکن شہید ہوگئے ، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے جاِمِ شہادت نوش کرنے والے اپنی جماعت کے 2 کارکنان فیصل عباس چوہدری (لاہور) اور سید احمد جان (مردان) کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، اپنے دونوں شہداء کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری تحریک انصاف اٹھائے گی ۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے ، دنیا میں ایسی کون سی جمہوریت ہے جہاں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی اور مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ ، پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، میں اپنی عدلیہ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کا شکریہ کہ حکومت کی جانب سے ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا انہوں نے نوٹس لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com