روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

9 باتوں پر عمل کر کے فون تیزی سے چارج کریں

سمارٹ فون خریدتے وقت خریدار جن باتوں کا سب سے زیادہ دھیان رکھتے ہیں ان میں ایک چیز بیٹری کی چارجنگ ہے اور تمام اسمارٹ فون ساز کمپنیاں اپنے فون کی بہتر کارکردگی کے لیے پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کے فون کی بیٹری ایک بار مکمل طور چارج ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ چلے اور بیٹری کے مکمل چارج ہونے میں کم سے کم وقت لگے۔

فون کمپنیاں جہاں وقت کے ساتھ فون بیٹری کے حوالے  ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید تر کر رہی ہیں تاکہ صارفین کے فون کے استعمال میں کم سے کم خلل آئے، وہیں اینڈرائیڈ فون صارفین کچھ چیزوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے فون کی سست رفتار چارجنگ کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔https://googleads.g.doubleclick.net/pagead/ads?gdpr=0&us_privacy=1—&client=ca-pub-5536405955357136&output=html&h=280&adk=3509305665&adf=3338904588&pi=t.aa~a.2048538762~i.5~rp.4&w=754&fwrn=4&fwrnh=100&lmt=1653159642&num_ads=1&rafmt=1&armr=3&sem=mc&pwprc=1708710533&psa=1&ad_type=text_image&format=754×280&url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2324088%2F508%2F&fwr=0&pra=3&rh=189&rw=754&rpe=1&resp_fmts=3&wgl=1&fa=27&uach=WyJXaW5kb3dzIiwiMC4xLjAiLCJ4ODYiLCIiLCIxMDAuMC40ODk2LjEyNyIsW10sbnVsbCxudWxsLCIzMiIsW1siIE5vdCBBO0JyYW5kIiwiOTkuMC4wLjAiXSxbIkNocm9taXVtIiwiMTAwLjAuNDg5Ni4xMjciXSxbIkdvb2dsZSBDaHJvbWUiLCIxMDAuMC40ODk2LjEyNyJdXSxmYWxzZV0.&dt=1653160147753&bpp=3&bdt=2048&idt=3&shv=r20220518&mjsv=m202205190101&ptt=9&saldr=aa&abxe=1&cookie=ID%3D45a1990e5338fdbc-22f17344c4d30038%3AT%3D1653159804%3ART%3D1653160092%3AS%3DALNI_MZoov6rf0w7eoFlVWuHAU9Sw9avSg&gpic=UID%3D00000744b049cc54%3AT%3D1653159804%3ART%3D1653159804%3AS%3DALNI_Ma-sopa0fcAPLaE9dWjb7jKhgq8fw&prev_fmts=0x0%2C335x250%2C335x250&nras=2&correlator=189698202732&frm=20&pv=1&ga_vid=2128831140.1653159859&ga_sid=1653160147&ga_hid=1266068309&ga_fc=1&u_tz=300&u_his=1&u_h=1024&u_w=1280&u_ah=984&u_aw=1280&u_cd=24&u_sd=1&dmc=2&adx=444&ady=1080&biw=1263&bih=824&scr_x=0&scr_y=0&eid=44759875%2C44759926%2C44759837%2C44763507%2C31067417%2C31067544%2C31067629%2C31067699&oid=2&pvsid=2190676124841950&pem=728&tmod=1899933518&uas=0&nvt=1&ref=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fscience%2F&eae=0&fc=1408&brdim=0%2C0%2C0%2C0%2C1280%2C0%2C0%2C0%2C1280%2C824&vis=1&rsz=%7C%7Cs%7C&abl=NS&fu=128&bc=31&ifi=10&uci=a!a&btvi=2&fsb=1&xpc=Ncs8UUVMSo&p=https%3A//www.express.pk&dtd=81948

درج ذیل وہ نو باتیں ہیں جن پر عمل کر کے صارفین اپنے فون کو کم وقت میں چارج کر سکتے ہیں:

1. تیز چارج کرنے والا چارجر خریدیں

اپنے اینڈرائیڈ فون کو تیزی سے چارج کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے آپ ایک تیز چارجر خرید لیں۔ لیکن چارجر خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آیا آپ کا فون تیز چارجنگ کو سپورٹ کرے گا بھی یا نہیں۔

2. لوکیشن، وائی-فائی اور بلیو ٹوتھ جیسے فیچرز کو بند کر دیں

وائی-فائی، بلیو ٹوتھ اور اس طرح کے دیگر فیچر بیٹری کی واضح مقدار خرچ کر دیتے ہیں۔ ان فیچرز کو بند کر دینے سے فون چارجنگ کی رفتار میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔

3. فون کو یو ایس بی پورٹس کے بجائے دیوار کے ساکٹ سے چارج کریں

کاروں، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز میں لگی یو ایس بی پورٹس عموماً ناکافی چارجنگ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے بر عکس دیواروں میں لگے بجلی کے ساکٹس مناسب چارجنگ اسپیڈ مہیا کرتے ہیں۔

4. اصلی تار کا استعمال کریں

فون کو چارج کرنے کے لیے یہ بات ہمیشہ تجویز کی جاتی ہے کہ اصلی کیبل اور ایڈاپٹر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ کسی اور برانڈ کے چارجر کا استعمال آپ کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچانے کے ساتھ چارجنگ اسپیڈ کو بھی کم کر سکتا ہے۔

5. پس منظر میں چلنے والی ایپس کو بند کریں

پسِ منظر میں چلنے والی ایپلی کیشنز استعمال کیے جانے کے بغیر بھی ڈیوائس کی بیٹری کا وافر استعمال کرتی ہیں۔ اگر ان ایپس کی جانب سے بیٹری صرف کی جا رہی ہو جن کا کوئی استعمال نہ ہو، اس صورت میں بھی اسمارٹ فون عموماً سست چارج ہوتا ہے۔ پس منظر میں چلنے والی ان ایپس کو بند کردینے سے چارجنگ اسپیڈ میں تیزی آسکتی ہے۔

6. ایئر پلین موڈ آن کرلیں

ایئر پلین موڈ کو آن کرنے سے اسمارٹ فون کی چارجنگ کی رفتار میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔ اس موڈ کی مدد سے ڈیوائس کا نیٹورک سے تعلق منقطع ہو جاتا ہے جو بیٹری کے استعمال کو کم کردیتا ہے۔

7. کم وقفے سے فون کو ریچارج کرنے سے گریز کریں

کسی بھی اسمارٹ فون میں جو بیٹری ہوتی ہے وہ کچھ چارجنگ سائیکلز کے ساتھ آتی ہے۔ کم وقفے سے فون کو تھوڑا تھوڑا چارج کرنا بیٹری کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور طویل مدت میں چارجنگ اسپیڈ کو کم کر دیتا ہے۔

8. رات بھر چارجنگ سے گریز کریں

رات بھر چارجنگ کرنے سے اسمارٹ فون کو تو نقصان نہیں پہنچے گا لیکن یہ عمل طویل عرصے میں بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور چارجنگ اسپیڈ کو سست کر سکتا ہے۔

9. چارجنگ کے وقت اسمارٹ فون کے استعمال سے گریز کریں

ہمیں چارجنگ کے وقت اسمارٹ فون کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہیئے۔ چارجنگ کے دوران فون کال کا جواب دینا یا گیم کھیلنا آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ عمل آپ کے فون کی چارجنگ اسپیڈ کو بھی ہلکا کر سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com