ایوان میں ہمیں 9 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس ایوان میں 168 اراکین اسمبلی ہیں جب کہ ہمیں 9 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہمارے پانچ اراکین بھی واپس آگئے ہیں۔

انہوں نے منحرف اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں، پہلے سے کچھ مثالیں موجود ہیں جن میں 63 اے لاگو نہیں ہوئی ہے۔

ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے واضح طور پر کہا کہ اب جب بھی ووٹوں کی گنتی ہو گی تو ہماری تعداد 177 گنی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں