خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، شیخ رشید
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنہوں نے ماسٹر پلان بنانے کی عالمی غلطی کی اس سے معیشت تباہ ہو رہی ہے اور اس ملک میں سیاسی قیامت آنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانا ہے۔ ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جانا ہے۔ حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے اور خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔
Load/Hide Comments