عید پر ڈبل سواری اور نہروں دریاوں میں نہانے پر پابندی عائد
پشاور صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بونیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عید کے روز سے دس دن تک دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا ہے،جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق اس عرصے کے درمیان ڈبل سواری، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش سمیت پٹاخوں کی خریدوفروخت اور پریشر ہارن پر مکمل پابندی ہوگی۔
مالاکنڈ میں بھی ضلعی انتظامیہ نے آتشبازی اورہوائی فائرنگ پرپابندی عائد کردی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک ماہ کےلیےدفعہ144 نافذکر دی گئی ہے جس کے تحت نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔
Load/Hide Comments