Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے ، عثمان ڈار

ہم نوجوانوں کی توانائیوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہو ئے ہیں، وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی ملاقات

اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے):وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ بہتر تعلیم اور ہنر کے ذریعے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔

نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیں۔ ہم ان کی توانائیوں کو اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوۓ ئے ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی 02 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ انٹرپرینیور سکیم ( وائی ای ایس  کے تحت دو سال قبل اسکیم کے آغاز سے اب تک 23 ارب روپے مالیت کے16,617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان اسکل فار آل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اب تک 4.7 بلین روپے کی لاگت سے
101,447 سکل اسکالرشپ سے نوازا جا چکا ہے۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے فائدے کے لیے مزید پانچ اقدامات بھی جلد شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات میں 106 یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز کا قیام، گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم)، کامیاب جوان انوویشن لیگ، کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ، اور کامیاب جوان اسپورٹس اکیڈمیز اور اسپورٹس گالا شامل ہیں۔وزیراعظم نے نوجوانوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں موثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں اعلیٰ مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com