وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات

اسلام آباد(ثاقب غوری سے )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو ملنے والی سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھتے ہوئے فوری طور پر عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنائی جائے اور بنی گالہ پر بھی بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں