آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات: ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(عمران قذافی سے ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے آئندہ مستقبل میں سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اس وقت ہوئی جب آصف زرداری نے ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کا موجودہ سیاسی صورتحال میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے دو دن قبل امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے بھی ان کی رہائش گاہ پہ جا کر ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں