سیکیورٹی خدشات: عمران خان ویڈیو لنک پر خطاب کریں، ڈی سی لاہور کا

لاہور( واصب ابراہیم غوری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینار پاکستان پر جلسہ سے متعلق سیکیورٹی خدشات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی قیادت کو خط لکھ دیا۔

ڈی سی لاہور نے خط میں کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں،عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں۔

اس ضمن میں سابق وزیر اطلاعات و رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کرے اور سیکورٹی خدشات جیسے خط اپنے پاس رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان جلسہ نہ کریں۔ کل گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت اردگرد سے لاکھوں لوگ آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں