روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ اسٹیٹس پوشیدہ کا آپشن پیش کردیا

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے صارفین کے ایک دیرینہ مطالبے کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت صارفین ایک یا ایک سے زائد روابط (کانٹیکٹ) کے لیے اپنا ’لاسٹ سین‘ کیفیت کو پوشیدہ رکھ سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ مختلف پوسٹ پر ایموجی ری ایکشن کی سہولت پیش کرچکا ہےاور اب ایسے آپشن کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے جس سے بہت فائدہ ہوگا۔ اگر دن رات واٹس ایپ کھلا رہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ سامنے والا صارف اب بھی بات کرنے کےلیے تیارہے ۔ اس وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے وقت بے وقت رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یوں لاسٹ سین آپشن چھپاکر اس کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈبلیواے بی ٹا انفو نامی ویب سائٹ نےسب سے پہلے اس کی خبر دی ہے۔ یہ ویب سائٹ بالخصوص واٹس ایپ میں تبدیلیوں اور بی ٹا ورژن کی خبریں دیتی رہتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق پہلے یہ سہولت آئی او ایس ایپ لے لیے ریلیز کی جارہی ہے اور یوں کئی صارفین اسے ٹیسٹ کررہے ہیں۔

لاسٹ سین آپشن کے مطابق لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آخری مرتبہ آن لائن ہونے کے بعد یوزر نے واٹس ایپ کب چیک کیا تھا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے ایک آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت یہ فیچر تمام صارفین کے لیے تھا لیکن اب آپ ایک یا ایک سے زائد افراد کے لیے بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

اب واٹس ایپ کے 22.9.0.70 ورژن میں ایک نیا آپشن “My Contacts Except…” دکھائی دے گا جس میں ایپ پرائیویسی سیٹنگ میں آپ لاسٹ سین سیکشن کے مختلف آپشن سیٹ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی مزید پرائیویسی سیٹنگز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com