صدر نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی تردید کردی، عمر سرفراز چیمہ عہدے پر ہیں: فواد چودھری
اسلام آباد:(ثاقب ابراہیم غوری سے ) سابق وزیراطلاعات و تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل یہ خبر آئی تھی کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس خبر کی تصدیق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی تھی۔
اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے اور ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی لہٰذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔