24 گھنٹوں میں 7 لاکھ 13582افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی، این سی او سی
اسلام آباد۔ (قاری عاشق حسین سے ):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 13582افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی۔
تاہم اب تک مجموعی طور پر 14 کروڑ 15 لاکھ9339افراد کو کورونا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جو کہ ملک کی 58 فیصد آبادی بنتی ہے۔
این سی او سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیے مکمل طور پر ویکسین لگوائیں۔
Load/Hide Comments