ہماری چلتی حکومت کو گرانے کیلئےمولانا آلۂ کار بنے، فیاض الحسن چوہان
یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن چلتی حکومت کو گرانے کے لیے آلۂ کار بنے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: شہری22سال بعد قانونی جنگ جیت گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں، پاکستانی عوام کو مہنگائی سے ذلیل و رسواء کرنے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے، چلتی حکومت کو گرانے کے لئے آلہ کار بنے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے، مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کےسوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں،شہبازشریف عقل سےکام لیں،فوادچوہدری
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی ف اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا، ذات اور خاندان کے لئے استعمال کرنے میں بڑے ماہر ہیں، پچھلے پچہتر سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی اور عوام مل کر جلد عالم سو اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے۔