ہزارہ ایکسپریس آپ گریڈ کردی گئی، حویلیاں سے کراچی روانہ راولپنڈی میں وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے افتتاح کیا

لاہور (نبیلہ اکبرسے ) راولپنڈی میں گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس آپ گریڈیشن کے بعد حویلیاں سے کراچی روانہ راولپنڈی مین افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے افتتاح کیا اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سید احمد حسین شاہ چیرمین ہزارہ قومی اتحاد نعیم درانی. سندھ اسمبلی کے ایم پی اے راجہ اظہر موجود تھے. اعظم جان سواتی نے اپنے خطاب مین کہا کہ ھزارہ وال کا درینہ مسئلہ تھا جو حل کرنا میری ذمداری تھی کیونکہ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ریلوے کی زمداری ہے اور انشاء اللہ ایک نئی ٹرین بھی چلے گی جلد چائنہ سے نئ کوچیز درآمد کرین گے اور ھزارہ کیلئے اور دیگر پاکستان کیلئے نئ ٹرین بھی چلائی جائے گی.

احمد شہا نے کہا وفاقی وزیر ریلوے ہمارا فخر ہین اور یہ درینہ مسئلہ تھا جو انہوں نے حل کر دیا جو قابل تحسین ہے. وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے دوران ملاقات بات چیت کرتے ہوئے سید احمد شہا راجہ اظہر اور نعیم اشرف درانی نے منسٹر ریلوے اور ریلوے ڈی ایس انعام اللّٰہ خان اور دیگر افسران کا بہتری سفری سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، ھزارہ کے رہنماؤں نے کہا ہزارہ ایکسپریس کی آپ گریڈیشن ایک درینہ مسئلہ تھا جو 35 سال بعد اعظم خان سواتی اور ریلوے افسران کی ذاتی دلچسپی اور مخلصانہ کوششوں سے حل کیا گیا علاوہ ازین ٹیکسلا سے کوٹ نجیب اللہ تک ریلوے ٹریک کو بھی آپ گریڈ کرنا احسن اقدام قرار دیا جس سے گاڑی کا ٹرازنٹ ٹائم بہتر ہوگا.. راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی اور ھزارہ کی نمائندگی کرتے ھوۓ نعیم اشرف کے ساتھ ملکر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ھمشیہ اس مسئلہ پر خصوصی توجہ کروائ جس سے درینہ مسئلہ حل ھو گیا انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ ڈویژن اور کراچی مین آباد تمام تنظیموں کی جانب سے ھم وفاقی وزیر ریلوے اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پوری قوم کی طرف سے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے شکر گزار ھین اور انکو مبارکباد دیتے ہیں. اور نعیم اشرف درانی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس کے لیے مکمل فالو آپ کیا نعیم اشرف درانی نے سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ھوۓ کہا کہ ھزارہ وال کے مسائل کے حل کیلئے ھمشیہ اپنے وزراء کو توجہ دلائ اور ھمشیہ اعظم خان سواتی اور سید احمد حسین شاہ نے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے پر توجہ دی جس پر ھم سب ھزارہ وال ان رہنماؤں کے شکر گزار ھین.

اپنا تبصرہ بھیجیں