کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع

کراچی:(مظہر چشتی سے ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس وقت بفرزون، گارڈن، بہادرآباد، گرومندر، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ڈیفنس اور گلشن حدید سمیت اطراف میں تیز بارش ہو رہی ہے۔

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم ٹی خان روڈ، کیماڑی، ملیر ہالٹ، گلشن اقبال، بن قاسم، کورنگی، لانڈھی، کلفٹن اور ملیر میں بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ موسمیاتی ڈپریشن پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے جب کہ ڈپریشن کے گرد ہواؤں کی رفتار 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سسٹم کے زیراثر آج اورکل کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا تھا کہ آئندہ دو سے تین روز تک سمندر نا ہموار رہے گا لہذا سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں