ڈی پی او بھاولپور،عبادت نثار کی کھلی کچہری,34شہریوں مسائل حل کرنے کے احکامات
بہاول پور(واصب غوری سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی کھلی کچہری،34شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی روزانہ کی بنیادپراپنے دفترمیں کھلی کچہری، جس میں 34شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کواس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
