پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان پر 25 مئی کو بنائے گئے مقدمات کے سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو خوف زدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے، میں نے متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زرداری،نواز شریف کیلئے پاکستانی زمین تنگ ہوتی نظرآرہی ہے:شیخ رشید
انھوں نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمے خارج ہوں گے اور جن افسران نے جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی کی جا رہی ہے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی خاتون کے ہاں مختلف رنگوں کے جڑواں بچوں کی پیدائش
انھوں نے کہا کاغذی شیروں کو اب گرفتاریوں کے خوف سے چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں،آپ کتنے دن بلوں میں چھپیں گے، قانون کے مطابق اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔