پس پردہ مفاہمتی کوششیں15 اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں،شیخ رشید کی پیشگوئی

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں، ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہوگیا ہے۔ اب اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا جب وقت آئے گا تب اس پر بات کروں گی،مریم نواز

سابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔  انہوں نے پیشگوئی کی کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں اگر 15 اکتوبر تک کامیاب نہیں ہو ئیں تو سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل سستا،پاکستانی کوعوام ریلیف ملے گا یا نہیں؟فیصلہ آج ہوگا

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست خود اُن کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں