پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے، آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کروں گا،باکسر عثمان وزیر

اسلام آباد۔ (علی رضا غوری سے ):پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے کہا ہےکہ پاکستان میں باکسنگ کابہت ٹیلنٹ ہے، آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کروں گا،ہماری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

منگل کو وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ دبئی میں انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں تنزانیہ کے باکسر کو شکست دے کر مڈ ل ایسٹ باکسنگ کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہوئی ، اس جیت سے ان کا حوصلہ بندہوا ہے، آئندہ بھی پاکستان کے لئے ٹائٹل جیتوں گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔ ہماری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ عثمان وزیر نے کہا کہ ایشین اور مڈل ایسٹ ٹائٹل کے لئے اخراجات خود اٹھائے ۔ باکسنگ کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان ہمیں سپورٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے ۔

اس موقع پر باکسر آصف ہزارہ نےٹائٹل جیتنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جیت سے بہت خوش ہے اور وہ آئندہ بھی اسی طرح کی کامیابی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عوام کی دعائوں پر شکریہ بھی اداکیا۔ قبل ازیں نوجوان باکسرز کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، باکسرز پر مداحوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،

حال ہی میں انٹرنیشنل باکسنگ میلےمیں عثمان وزیر نے تنزانیہ کے باکسر کو شکست دے کر مڈل ایسٹ باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل جیتاجبکہ آصف ہزارہ نے یوگنڈا کے باکسر کو چت کرکے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنےنام کیا۔ وطن آمد کے موقع پر باکسر زعثمان وزیر، آصف ہزارہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ ، گورنر گلگت بلتستان راجہ جالال حسین اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دونوں باکسرز کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں