وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ یو اے ای منسوخ

 یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) وزیراعظم شہبازشریف نےمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 2 ستمبرکو  یو اے ای کے دورے پر جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے بھارت سے تجارت کا عندیہ دیدیا

خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

قبل ازیں  وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کیا، سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف گورنمنٹ کامرس کالج نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ امدادی کیمپ بھی گئے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب اور بارش سے مزید 75 افراد جاں بحق

دورے  کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پل پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اورریسکیو کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام اقدامات کی ہدایت کی ۔بعدازاں وزیراعظم  نے چارسدہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی صورتحال کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچا ہے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے، این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں