ملک بھر میں 14 کروڑ 27 لاکھ 13 ہزار 705 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ، وزارت قومی صحت

اسلام آباد۔ (مظہر چشتی سے ):اب تک ملک بھر میں 14 کروڑ 27 لاکھ 13 ہزار 705 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ۔

یہ بات وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہی گئی۔ ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 12 لاکھ 4 ہزار 366 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں