لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام بچوں کےادب کے فروغ کے لئےچھٹی قومی اہل قلم کانفرنس2021کا انعقاد

لاہور( واصب ابراہیم غوری سے کادمی ادبیات اطفال، بچوں کے مقبول ترین میگزین پھول، محکمہ بلدیات پنجاب اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے چھٹی قومی اہل قلم کانفرنس 2021 کا انعقاد کیا گیا.

چھٹی اطفال ادبی کانفرنس میں شریک خواتین نبیلہ اکبر، عنبرین خان , غلام زہرا، فاکہہ قمر ، ہما مختار اور دیگر ادیب خواتین

کانفرنس کے مختلف سیشنز میں ملک بھر سے بچوں کا معیاری ادب تخلیق کرنے والے ادیب اور لکھاریوں نے اظہار خیال کرنے کے علاوہ اپنے مقالہ جات بھی پڑھے. ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر اور پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی کے صدر ثوبیہ مرزا مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ بچوں کے معیاری ادب کی تخلیق و فروغ کے لئے تسلسل کے ساتھ قومی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کر رہے ہیں. حالیہ کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بچوں کے معیاری ادب تخلیق کرنے والے درجنوں ادیبوں کو ” پروفیسر دلشاد کلانچوی اور اکادمی ادبیات اطفال ایوارڈز سمیت دیگر کئی قسم کے بیش قیمت ایوارڈز بھی دئیے جا رہے ہیں۔

محترمہ بشری رحمن صاحبہ اور محترم شعیب مرزا سے نیبلہ اکبرایوارڈ وصول کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں