شہباز گل کی طبیعت پھر بگڑ گئی، جیل سے ہسپتال منتقل
یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ جہاں ان کی ایک مرتبہ پھر طبیعت بگڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانو شہزادی لیڈی ڈیانا کو بچھڑے 25 برس ہوگئے
جیل ذرائع کے مطابق طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہے، جس کے ساتھ انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شہباز گل کو جیل ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 اپریل کی رات عدالتیں کیوں کھلیں؟ چیف جسٹس نےرازکی بات بتادی
Load/Hide Comments