برطانو شہزادی لیڈی ڈیانا کو بچھڑے 25 برس ہوگئے
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) عوامی شہزادی لیڈی ڈیانا کو بچھڑے 25 برس مکمل ہو گئے، ان کی برسی آج منائی جارہی ہے ۔ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں یادگاری تقریبات خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شہزادی کی وفات ایک خطرناک کار حادثے کے باعث ہوئی حادثہ پاپارازی فوٹوگرافرز کی جانب سے تیز رفتار موٹرسائیکلوں پر گاڑی کا تعاقب کرنے کے باعث پیش آیا۔یکم جولائی 1961ء میں برطانیہ میں جنم لینے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ان کے جذبۂ انسانی ہمدردی اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کے باعث آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ کیس میں ایم پیش رفت، مبینہ اغواء کے جرم میں شوہر ظہیرگرفتار
انہیں برطانیہ کے شاہی خاندان میں اس وقت شامل کیا گیا جب ان کی عمر صرف 20 سال تھی جس کے بعد ان کی ذاتی صفات نے شہزادی کے وقار میں اضافہ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے لیڈی ڈیانا نے مقبولیت حاصل کرلی۔
دیگر شاہی شخصیات سے بڑھ کر لیڈی ڈیانا نے انسانی جذبۂ ہمدردی کو پروان چڑھایا جس کے باعث نئی شہزادی شاہی خاندان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا بھی سمجھی جانے لگیں۔ میڈیا نے لیڈی ڈیانا کی ذاتی زندگی میں تانک جھانک شروع کی جو آگے چل کر ان کے انتقال پر منتج ہوئی تاہم لیڈی ڈیانا کے انتقال کا معمہ کبھی حل نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے امریکا کےانخلا کوایک سال مکمل، طالبان کا جشن
آج ہی کے روز 1997ء میں 31 اگست کو لیڈی ڈیانا نے پیرس ہوٹل سے ایک دوست ڈوڈی الفائد کے ہمراہ اپنا سفر شروع کیا تاہم وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور ان کی کار حادثے کا شکار ہو کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خطرناک حادثے کے نتیجے میں شہزادی ڈیانا اور دوست زندگی کی بازی ہار گئے۔ لاکھوں افراد نے لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات ٹی وی پر براہِ راست دیکھیں۔ لیڈی ڈیانا کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔