بھارت کی آبی دہشت گردی، نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے کے باعث اونچے درجے کا سیلاب

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) – بھارت کی آبی دہشت گردی دیکھنے میں آئی۔ نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے کے باعث اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔

سیلاب کے باعث نالے کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ 100 دیہات کا پسرور سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہزاروں ایکڑ دھان کی فصل زیر آب آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیاگیا

41 ہزار کیوسک کا ریلہ آنے سے ڈھوڈا کے قریب رابطہ سڑک بھی بہہ گئی۔ دریائے راوی میں چھوڑا گیا ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک ریلا بھی پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔ جسر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ شاہدرہ اور ہیڈ بلوکی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں