اپنی وزرات اعلی خطرے میں دیکھ کر پرویز الہیٰ متحرک ہوگئے

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے )  اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پنجاب حکومت گرائے جانے سے متعلق خبروں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ متحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  ق لیگ کے 10 میں سے 9 ارکان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کےسخت ردعمل پرتحمل کا مظاہرہ کیا،چیف جسٹس عمرعطا بندیال

ان ارکان اسمبلی میں ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر ، شجاعت نواز  ، عبداللہ وڑائچ ، محمد رضوان ، احسان الحق ، محمد افضل ، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری شامل تھے۔

اجلاس کے دوران  ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا ہم پرویز الہیٰ کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں کا ایک اور الرٹ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی۔  پنجاب کی عوام کے خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں