آسٹریلیا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئےامداد کا اعلان کردیا

یوتھ ویژن نیوز مطہر چشتی سے )آسٹریلیا نے بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کا اعلان کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں بڑاریلیف، وصولی مطل،عدالت نےبڑا فیصلہ سنادیا

 آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کررہی ہے۔ آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا دینےکی تیاری  

وزیرخارجہ پینی وونگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ خواتین، بچے اور کمزورافراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سے سیلاب میں اپنے عزیزو اقارب کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ سیلاب سے تباہ حال افراد کے ساتھ گہری ہمدردیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں