اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا دینےکی تیاری  

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ عوام پر بجلی کی مد میں 65 ارب روپے کا بوجھ ڈالا کانے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پرھیں: روس کا یوکرائنی فضائیہ تباہ کرنے کا دعوی

تفصیلات کے مطابق  نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی ۔ جس سے بجلی کی قیمت میں مزید 4.69 روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔  جس پر نیپرا کل سماعت کریگا۔

واضع رہے کہ یہ اضافہ سی پی پی اے  کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے جس سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد جب کہ کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ اسی طرح مقامی گیس سے 10.36فیصد، درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی ہے جبکہ جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب نے وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے1 کروڑروپے کا چیک عطیہ کردیا

سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔ ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی  ہے جبکہ فرنس آئل سے بجلی فی یونٹ 35 روپے 69 بجلی پیدا کی گئی ہے۔ جب کہ جوہری ایندھن سے پیدا شدہ بجلی کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی میں 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے۔  جولائی کیلئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی لیکن بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com