پی ٹی آئی کا عمران خان کے علاج اور ملاقات تک پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مرکزی دروازہ جہاں پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے اراکین احتجاجی دھرنا دینے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

یوتھ ویژن نیوز : اسلام آباد (سیاسی رپورٹر): پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ان سے ملاقات پر عائد پابندیوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر "دمادم مست قلندر” کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دھرنے کے مقاصد اور حکمتِ عملی: ذرائع کے مطابق یہ دھرنا محض علامتی نہیں ہوگا بلکہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی اور ان کے مکمل علاج معالجے کے لیے آزادانہ میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا جاتا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اس احتجاج کو فیصلہ کن بنانے کے لیے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں : عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم

پارلیمنٹ کے گیٹ پر پڑاؤ: منصوبے کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیا جائے گا، جس میں اپوزیشن اتحاد کی تمام بڑی جماعتیں شریک ہوں گی۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم حکومت پر عالمی اور مقامی سطح پر دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے، خاص طور پر اس وقت جب عمران خان کی بینائی سے متعلق رپورٹس منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں