نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کرکے ٹرمپ کو جنگ پر آمادہ کیا، شہزادہ ترکی الفیصل
یوتھ ویژن نیوز : (عرب میڈیا) سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے سات دورے کرکے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کے لیے آمادہ کیا۔
ریاض: سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے بیان دیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا کے سات دورے کیے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر آمادہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اگر حملہ نہ کرتے، ایران کے پاس آج ایٹم بم ہوتا،امریکی صدر ٹرمپ
ترکی الفیصل نے کہا کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے اور وہ اسرائیل کے آئین میں تبدیلی چاہتا ہے تاکہ بلا روک ٹوک اپنے مقاصد حاصل کر سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی حالیہ کارروائیوں پر صدر ٹرمپ بھی حیرت زدہ تھے، اور سابق امریکی سربراہان نے انہیں بارہا ایران پر حملہ نہ کرنے کی نصیحت کی تھی۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ ایران کے ممکنہ جوابی اقدامات امریکا کے فوجی اڈوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں اور اس کے منفی اثرات سے امریکا بھی بچ نہیں سکے گا۔ یہ بیان علاقائی کشیدگی اور امریکا-ایران تعلقات میں بڑھتی ہوئی تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔