اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کیس کل سماعت کے لیے مقرر
یوتھ ویژن نیوز : (ایڈوکیٹ واصب ابراہیم سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کل 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ تمام فریقین جواب جمع کرائیں گے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی سماعت کل 21 جنوری کو مقرر کر دی ہے۔
عدالت کے جسٹس ارباب محمد طاہر شہری غلام مرتضیٰ کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ کیس میں مختلف فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے اور عدالت شواہد کا جائزہ لے گی۔
گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے تحریری حکمنامے میں واضح کیا تھا کہ اڈیالہ جیل حکام اپنا جواب پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں جبکہ دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں، جبکہ شہری غلام مرتضیٰ کی نمائندگی بیرسٹر ظفر اللہ کر رہے ہیں۔
یہ کیس سوشل میڈیا اور ملکی سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کیونکہ اس سے قانونی اور مالی شفافیت کے معاملات پر اہم اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔