گوگل کی بڑی وارننگ: 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز سائبر حملوں کی زد میں، کیا آپ کا فون محفوظ ہے؟

گوگل اینڈرائیڈ سیکیورٹی وارننگ چارٹ، سائبر حملوں سے متاثرہ اسمارٹ فونز اور اینڈرائیڈ ورژنز کی تفصیل۔

یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل (Google) نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک تشویشناک وارننگ جاری کی ہے، جس کے مطابق دنیا بھر کے تقریباً 40 فیصد اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز نئے سائبر حملوں، میل ویئر اور اسپائی ویئر کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گوگل نے اپنی حالیہ اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ ایک ارب سے زائد صارفین کے فونز اب سیکیورٹی سپورٹ سے محروم ہو چکے ہیں۔

گوگل سرچ میں بڑی انقلابی تبدیلی:جیمینائی طرز کا جدید اے آئی فیچر متعارف

گوگل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، وہ فونز جو اینڈرائیڈ 12 (Android 12) یا اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں، اب مزید سیکیورٹی اپ ڈیٹس وصول نہیں کریں گے۔ اس وقت دنیا کے صرف 58 فیصد فونز کو گوگل کی جانب سے مکمل سیکیورٹی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ دسمبر 2025 کے ڈیٹا کے مطابق، تازہ ترین اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فیصد، اینڈرائیڈ 15 تقریباً 19.3 فیصد، اور اینڈرائیڈ 14 صرف 17.9 فیصد فونز پر موجود ہے۔

گوگل بمقابلہ ایپل: آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سیکیورٹی چیلنجز

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں اینڈرائیڈ صارفین کو ہارڈ ویئر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ایپل کو بھی اپنے صارفین کو iOS 26 پر اپ گریڈ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ تاہم، اینڈرائیڈ کا مسئلہ زیادہ سنگین ہے کیونکہ پرانے ورژنز کے حامل صارفین کے پاس اپنے فون کو محفوظ بنانے کا کوئی سرکاری طریقہ موجود نہیں ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ کا فون اینڈرائیڈ 13 یا اس سے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا، تو ڈیٹا کی حفاظت کے لیے نیا فون خریدنے پر غور کرنا اب ضروری ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں