بہاولپور: سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پرامتیاز شاپنگ مال کو جرمانہ
یوتھ ویژن نیوز : (محمد عباس سے) بہاولپور میں سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر شاپنگ مال کو جرمانہ، انتظامیہ کا ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھنے کا اعلان۔
بہاولپور میں پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف شاپنگ مال کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ مجتبیٰ منظور، ایس ڈی ای او پیرا سٹی بہاولپور کی نگرانی میں چیکنگ کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر فروخت ہوتی پائی گئیں، جس پر موقع پر ہی بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
بہاولپور: سرکاری ہسپتالوں میں بدانتظامی – وزیراعلیٰ کے دعووں پر سوالات
حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کو ناجائز منافع خوری سے بچانا اور مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ کسی بھی دکان یا بڑے شاپنگ مال کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے نہ صرف قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش بھی جاری رہے گی۔