روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ادبی و ثقافتی میلہ کا انعقاد جامعات میں اپنی طرز کا ایک مستحسن اقدام ہے, زبیر ربانی

بہاولپور (علی رضا غوری سے ) ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ ادبی و ثقافتی میلہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اس ادبی و ثقافتی میلہ کا انعقاد جامعات میں اپنی طرز کا ایک مستحسن اقدام ہے جس سے ادب و ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس میلہ نے شعراء، مصنفین، محققین،ادبا اور فنونلطیفہ سے تعلق رکھنے والے تمام شرکاء کو یکجا کر دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں جامعہ علم، ادب تحقیق، ثقافت ، جدید علوم سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق مثبت سرگرمیوں کے ذریعہ اپنا ہمہ جہت کردار ادا کر رہی ہے ۔ جامعہ اسلامیہ کا یہ موثر کردار طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی سطح پر بھی اپنے مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے ۔ قبل ازیں ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اس ادبی و ثقافتی میلہ کے زیر اہتمام صحافی و کالم نگار نصیر احمد ناصر کی تصنیف "صحرا نورد” کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ نصیر احمد ناصر اعلی پائے کے صحافی، بہترین کالم نگار، سماجی ورکر اور سادہ طبیعت کے حامل ایک متحرک شخصیت ہیں جنہوں نے ان تمام جہتوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔ انکے کالمز اس خطہ سے انکی محبت ، یہاں کی تاریخ،ادب و ثقافت اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نصیر احمد ناصر صحافتی و سماجی حلقوں میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں ۔ محمد زبیر ربانی نے نے مصنف کو صاحب کتاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحرا نورد کےنام سے 2002 سے 2019 تک شائع ہونےوالے کالموں میں سیاست ،تجارت ، معاشرت اور مقامی مسائل کو جس طرح اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com