اللہ نے اچھے برے کی جنگ میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے آرہے ہیں، ان کو شکست دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساری جنگ یہ ہے کہ ان کے مقدمات ختم کرکے این آر او دے دوں، اگر کیسز معاف کردیئے تو ملک کا سب سے بڑا غدار ہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اچھے اور برے کی جنگ میں اللہ نے کسی کو نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ہر جلسے میں خود کو سمجھاتا ہوں کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا لیکن تقریر کرنے لگتا ہوں تو سارے مجمع سے ڈیزل ڈیزل کی آوازیں آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی منڈی میں ایک ایک رکن کو 25 کروڑ کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن ایمان والوں کو نہ کوئی خرید سکتا ہے نہ ڈرا سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان 30 سال سے دین کے نام پر سیاست کر رہا ہے، میں نے کبھی ووٹ لینے کیلیے مذہب کو استعمال نہیں کیا۔

میرا ایمان ہے نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہی ملک اٹھے گا، ملک اٹھانا ہے تو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے دوستی تب ہوگی جب کشمیریوں سے انصاف ہوگا، بھارت سے بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن اسے پہلے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں