یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب، مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے )کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیرِ اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد اور دیگر نے شرکت کی۔

رواں برس قیام یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ کی تھیم ’شاد رہے پاکستان‘ رکھی گئی تھی جو قومی ترانے سے ماخوذ ہے۔پریڈ میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ، اس موقع پر خصوصی فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر خصوصی بگل بجایا گیا، قومی ترانہ پڑھنے اور تلاوت کلام پاک کے بعد پریڈ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی جیپ میں سوار ہو کر مسلح افواج کا معائنہ کیا۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

جے 10 سی جنگی طیاروں کی شرکت

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔پاسٹ پاسٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 کے علاوہ پہلی مرتبہ جدید ترین جے 10 سی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔

’کسی بھی مہم جوئی کا فوری منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس سال ہم پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پرتمام پاکستانیوں کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں،تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں، تمام ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم ہیں، ہم اپنی سلامتی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں، کسی بھی مہم جوئی کا فوری منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارتی عزائم سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں پرجبر و تشدد کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں