Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت نے غیر سنجیدگی دکھائی، سید یوسیف رضا گیلانی

ملتان: (واصب ابراہیم غوری سے ) سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ایشو کو مس ہینڈل کیا گیا ہے پارلیمینٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم الیکٹورل ریفارمز، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور مہنگائی کے خلاف یک زبان ہیں, پی ڈی ایم کی بنیاد بلاول بھٹو زرداری نے رکھی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بہت سی فتوحات حاصل کیں, شاکر شجاع آبادی کی شاعری میں وسیب کے دکھ ہیں حکومت نے 3 مہینے کا وعدہ کر کے تین سال گزرنے کے باوجود صوبہ نہیں دیا گیا یہ سب سے بڑی محرومی ہے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کی ایک ملین ک امدادی چیک بھی دیا گیا ان خیالات کا اظہارِ سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ملتان کے نشتر ہسپتال میں جنوبی پنجاب کے نامور شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت اور ان کو بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپئے کا امدادی چیک دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ شاکر شجاع آبادی اس خطے کے بہت بڑے شاعر ہیں، سرائیکی کے کئی مشاعروں میں شاکر شجاع آبادی کی شاعری سنی ہے، شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو پر سب سے پہلا ری ایکشن بلاول بھٹو کا آیا – سندھ حکومت نے شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا، سندھ حکومت کی طرف سے شاکر شجاع آبادی کو دس لاکھ روپئے کا امدادی چیک بھی دیا ہے، ہم مردہ پرست قوم ہو چکے ہیں جب شخص زندہ ہو تو قدر نہیں کرتے، شاکر شجاع آبادی کو اعزاز انکی زندگی میں ہی ملنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے ٹی ایل پی سے مذاکرات چل رہے ہیں جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ٹی ایل پی کا معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، پیپلز پارٹی اس صورتحال میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والے بلاول بھٹو تھے، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ہم نے بہت سی فتوحات حاصل کیں، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن جیتا، آج پورے ملک میں پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کا ایک ہی موقف ہے جس کے لیے ہم سڑکوں پر ہیں، الیکٹورل ریفارمرز اوورسیز ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت مہنگائی پر یک زبان ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com