روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

تحریک عدم اعتماد کیلئے گیم چینجر نشستیں کون سی ہیں؟

اسلام آباد:(واصب ابراہیم غوری سے ) تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانےکے لیے اپوزیشن کی جانب سے 3 حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں ، ان 3جماعتوں کی قومی اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 17ہے۔

حکومتی اتحادیوں کے اپوزیشن کے ساتھ شامل ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی اتحاد کی تعداد 179سے کم ہو کر 162رہ جائے گی جب کہ موجودہ اپوزیشن اتحاد کی تعداد بڑھ کر 179 ہو جائے گی جبکہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن ارکان کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہے۔اس وقت قومی اسمبلی میں ارکان کی موجودہ تعداد 341 ہے ، ایک نشست خالی ہے۔ حکومتی اتحاد کے پاس 179 ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 162ہے۔

اپوزیشن سے مذاکرات میں مصروف حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5 اور  ایم کیو ایم پاکستان کی تعداد 7 ہے جو کل ملا کر17ہے۔

ان اتحادیوں کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کی صورت میں یہ17ووٹ حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائیں گے ، نتیجہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179سے کم ہو کر162ہو جائے گی جو اس وقت اپوزیشن اتحاد کی تعداد ہے۔

پی ٹی آئی کے موجودہ اتحاد میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور  بلوچستان عوامی پارٹی کے علاوہ تین مزید اتحادی جی ڈی اے کے 3، جمہوری وطن پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کا ایک ایک رکن شامل ہے جبکہ 2 آزاد ارکان بھی حکومتی بینچ پر موجود ہیں۔

اپوزیشن بینچ میں اس وقت مسلم لیگ ن کے84، پیپلز  پارٹی کے56، ایم ایم اے کے 15، بی این پی مینگل کے 4، اے این پی کا ایک اور 2 آزاد ارکان شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com