روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

بھاولپور میں پہلےٹرانس جینڈر سکول کا افتتاح کردیاگیا

بہاول پور (مظہر چشتی سے )سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی بہاول پور میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ٹرانس منیجر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ علیشاہ شیرازی، پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جام آفتاب حسین، ڈی پی آئی ایلمنٹری طاہرہ چشتی اور سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان سمیت ٹرانس جینڈرز اور اساتذہ کرام تقریب میں موجود تھے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ان کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کو مفید اور کارآمد شہری بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔سکول کی افتتاحی تقریب میں تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کی سعادت ٹرانس جینڈرز نے حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار کا ٹرانس جینڈرز کی تعلیم کے لئے سکول کا قیام احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ٹرانس جینڈرزکی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنی کمیونٹی کے لئے رول ماڈل کا کردار ادا کریں اور تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹرز، انجینئرز،آفیسرز اور معاشرہ کے مفید شہری بنیں۔تقریب سے سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان اور ٹرانس منیجر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ علیشاہ شیرازی نے بھی خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com