وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات،وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار

لاہور(قاری عاشق حسین سے )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال اور حلقے میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔میاں جلیل شرقپوری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ خلوص نیت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں -آپ نے سیاست میں شائستگی، رواداری اور شفافیت کے کلچرکو فروغ دیا ہے -آپ منتخب نمائندو ں کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر تے ہیں – وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی میرے ساتھی ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں – منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔پارلیمنٹرینز کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے – اپوزیشن کو موجودہ نازک صورتحال کا ادراک تک نہیں۔اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار پھیلا کر وطن عزیز کی معیشت کو غیر مستحکم کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے – اپوزیشن سیاسی افراتفری پیدا کر کے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کر رہی ہے – تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں