پنجاب حکومت لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے: سعید غنی
کراچی: (قاری عاشق حسین سے )صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مارچ میں شامل گاڑیوں کو پنجاب کے مختلف مقامات پر روکا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی میں پارٹی کے کارکنوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ پرامن طور پر اسلام آباد پہنچیں۔
صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے حقوق سندھ مارچ میں عوام کی بھاری تعداد میں شرکت نہ کرنے پر سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments