روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

عامر لیاقت کے ہم شکل شخص کے سوشل میڈیا پر چرچے

اپنی تیسری شادی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے ہم شکل شخص کے انٹرنیٹ پر چرچے ہوگئے۔

عامر لیاقت کے ہم شکل شخص عثمان فیروزی نے حال ہی میں نجی سوشل میڈیا چینل”اردو پوائنٹ” کو انٹرویو دیا، جس میں انہیں نہ صرف اسکالر و ٹی وی میزبان جیسے لباس میں دیکھا گیا بلکہ ان کی آواز بھی بڑی حد تک ان سے ملتی جلتی ہے۔عثمان فیروزی نے بتایا کہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتے تھے تب انہیں اپنے ٹیچر نے بتایا کہ وہ عامر لیاقت کے نہ صرف ہم شکل ہیں بلکہ ان کا انداز بھی ان سے ملتا ہے۔

ان کے مطابق اس وقت وہ شوق سے عامر لیاقت کا پروگرام عالم آن لائن دیکھتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اسکالر و ٹی وی میزبان کے بات کرنے کے انداز، لباس اور دیگر اسٹائل کو بھی کاپی کرنا شروع کیا۔

عثمان فیروزی کے مطابق انہیں دیکھ کر عام لوگ بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور انہیں عامر لیاقت سمجھ کر انہیں سلام کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں جب عامر لیاقت نے تیسری شادی کی تو وہ ان ہی دنوں صبح سویرے بیکری سے چیزیں لینے گئے تو انہیں عامر لیاقت سمجھ کر تیسری شادی کی مبارک باد دی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان فیروزی نے بتایا کہ ان کی تاحال ایک بھی شادی نہیں ہوئی مگر ان کے ہم شکل نے تین شادیاں کرلیں۔

انہوں نے عامر لیاقت سے التجا کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں کہ ان کی بھی چار چار شادیاں ہو جائیں۔

عثمان فیروزی نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ عامر لیاقت کے ہر طرح کے اسٹائل کو اچھی طرح کاپی کرلیتے ہیں، تاہم وہ وزیر اعظم عمران خان، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت مولانا فضل الرحمٰن کی آواز کی کاپی بھی

عثمان فیروزی کا انٹرویو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر خوب مزاحیہ تبصرے کیے اور لوگوں نے انہیں عامر لیاقت کی سستی کاپی قرار دیا۔

کئی لوگوں نے لکھا کہ عثمان فیروزی اسکالر و ٹی وی میزبان کی سستی کاپی ہیں، اگر کوئی عامر لیاقت کا آرڈر دراز پر کرے گا تو انہیں عثمان فیروزی ڈیلیور ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com